Skype for Mobile adds effects and stickers

Skype For Mobile Adds Effects And Stickers

سکائپ فار موبائل میں ایفکٹس اور سٹیکرز شامل کر دئیے گئے

سکائپ فار موبائل میں فوٹوز اور ہائی لائٹس کے لیے ایفکٹس لانچ کر دئیے گئے ہیں۔ سکرین کے اوپر مو جود میجک وینڈ بٹن کے اس فیچر کو زیادہ پرسنلائز کیا جا سکتا ہے۔فوٹوز کے ایفکٹس تصاویر اور سیلفیز کے لیے الگ الگ کسٹومائز کیے جا سکتے ہیں۔ یعنی فرنٹ کیمرہ اور بیک کیمرے سے بنائی گئی تصاویر کے لیے الگ الگ ایفکٹس کسٹومائز کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سادہ طریقے سے دائیں اور بائیں سوائپ کر کے کیپشنز اور ماسک تک پہنچا جا سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ تبدیلیاں چھٹیوں اور ہفتے کے دنوں کی مناسبت سے ہوتی ہیں۔
اس فیچر سے ایڈٹ کی ہوئی تصاویر سکائپ فار موبائل میں پرائیویٹ چیٹ، گروپ چیٹ اور ہائی لائٹس میں شیئر کی جا سکتی ہیں۔مائیکروسافٹ نے یہ اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔ بس ایک بار ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنے سے سٹیکرز اور ایفکٹس کے فیچر ز استعمال کیےجا سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-09

More Technology Articles