Skype for web will soon work without plug ins on Microsoft Edge

Skype For Web Will Soon Work Without Plug Ins On Microsoft Edge

مائیکروسافٹ ایج پر بھی سکائپ کو بغیر پلگ ان استعمال کیا جا سکے گا

سکائپ کافی عرصے سے پلاننگ کر رہا ہے کہ ویب پر بغیر پلگ ان سکائپ کو استعمال کیا جا سکے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ جلد ہی مائیکروسافٹ اپنے براؤزر ایج میں ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا جس کی مدد سے سکائپ کو ویب پر ہی بغیر پلگ ان استعمال کیا جا سکے گا۔تازہ ترین ونڈوز 10 انسائیڈر پریویو بلڈ میں اوبجیکٹ آر ٹی سی ، اے پی آئی شامل کی گئی ہے جو رئیل ٹائم میں بغیر کوئی اضافی انسٹالیشن کے آڈیو اور ویڈیو کمیونی کیشن کو ممکن بناتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی مدد سے صرف سکائپ فار ویب ہی نہیں بلکہ آوٹ لک ڈاٹ کام اور دوسری ویب آر ٹی سی سے مطابقت رکھنے والی سروسز بھی بغیر اضافی پلگ انز کے استعمال کی جا سکیں گی۔ابھی تو صرف ایج پر او آر ٹی سی کا پریویو لانچ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سکائپ فار ویب کا اچھی طرح استعمال نہیں کیا جا سکے گا تاہم اسی سال میں یہ فیچر لانچ کر دیا جائے گا۔
کروم، فائر فاکس اور سفاری میں بھی ویب آر ٹی سی معیارات کی سپورٹ ہوتی ہے لیکن ابھی واضح نہیں ہوسکا کہ ان براذزر کے لیے بغیرپلگ ان سکائپ فار ویب استعمال کرنے کی سہولت کب متعارف کرائی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-19

More Technology Articles