Skype is completely overhauling its Windows app

Skype Is Completely Overhauling Its Windows App

سکائپ اپنی ونڈوز ایپ کو مکمل طور پر بدل رہا ہے

جب سے ونڈوز 10 کا اعلان کیا گیا تھا، مائیکروسافٹ یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم (یو ڈبلیوپی) کے لیے ایسی ایپلی کیشنز بنانےپر توجہ دےرہا ہے، جنہیں ڈیسک ٹاپ سے لے کر فون تک، سب جگہ یکساں طور پر استعمال کیا جا سکے۔اسی حوالے سے اب مائیکروسافٹ ایک یوڈبیلو پی ایپ بنا رہا ہے، جس میں بتدریج سکائپ کے تمام فیچرز شامل کیے جائیں گے۔اس کےعلاوہ یونیورسل ایپ کے بن جانے کے بعد مائیکروسافٹ ڈیسک ٹاپ کی ایپ کو بتدریج ختم کر دے گا۔


کمپنی اب ایپ کے انٹرفیس کو سادہ بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں سے ڈپلیکیٹ مینوز ختم کر کے اسے مزید ٹچ فرینڈلی بنا دیا جائے گا۔ یونیورسل ایپ کے آنے والے پریویو(تفصیلات اس صفحے پر) میں ڈیسک ٹاپ ورژن کے تمام فیچرز شامل نہیں ہونگے۔ ابھی صارفین صرف ون ٹو ون چیٹ کر سکیں گے اور تصاویر بھیج سکیں گے۔بہت سے اہم فیچرز ایسےہیں جو ابھی صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے۔ایسے تمام فیچرز چند اگلی ریلیز میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ مائیکروسافٹ اس یونیورسل ایپ کو ونڈوز انسائیڈر کی مدد سے ٹسٹنگ کے لیے پیش کر رہا ہے(تفصیلات اس صفحےپر)

تاریخ اشاعت: 2016-03-25

More Technology Articles