Skype now works on the Web without plugins btu only in Edge

Skype Now Works On The Web Without Plugins Btu Only In Edge

سکائپ اب مائیکروسافٹ ایج میں بغیر پلگ ان استعمال کیا جا سکتا ہے

مائیکروسافٹ نے ویب پر سکائپ کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اب سکائپ کو مائیکروسافٹ ایج پر بغیر کوئی دوسرا پلگ ان انسٹال کیے ہوئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سکائپ نے 2014 کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ او آر ٹی سی ٹیکنالوجی سے مطابقت کے لیے کام کررہا ہے۔یہ ویڈیو کی ویب پر سٹریمنگ کے لیے ایک معیار ہے۔پچھلے سال ستمبر میں ایج کو اس ٹیکنالوجی کے مطابق بنا دیا گیا تاھ اور اب مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایج پر سکائپ کو بغیر پلگ ان کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


سکائپ کو اس سے پہلے بھی ویب کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا تاہم صارفین کو ایک پلگ ان انسٹال کرنا پڑتا تھا۔ اب صارفین ایج میں سکائپ فار ویب استعمال کرتے ہوئے، آؤٹ لک ڈاٹ کام، آفس آن لائن یا ون ڈرائیو پر آرام سے دوسروں کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں، جس کے لیے کسی اضافی پلگ ان یا سیٹ اپ کی ضرورت نہیں۔
یہ فیچر اس صورت میں کام کرتا ہے جب دوسرے صارف کے پاس سکائپ فار ونڈوز یا میک کا تازہ ترین ورژن ہو، فی الحال یہ خصوصیت اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف نہیں کرائی گئی۔
مائیکروسافٹ کروم اور فائر فاکس میں بھی یہی فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-17

More Technology Articles