Skype real time translator now works on regular calls

Skype Real Time Translator Now Works On Regular Calls

سکائپ رئیل ٹائم ٹرانسلیٹر اب ریگولر کالز پر بھی کام کرتا ہے

سکائپ کے رئیل ٹائم ٹرانسلیٹر سے صارفین اُن افراد سے بھی لکھ کر گفتگو کر سکتے ہیں، جن کی زبان وہ نہیں جانتے۔ یہ ٹرانسلیٹر گفتگو کرنے والے دونوں صارفین کی بات چیت ایک دوسرے کی زبان میں ترجمہ کرتا رہا ہے۔ اسے 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد اسے مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اب سکائپ ٹرانسلیٹر لینڈ لائن اور موبائل پر کی جانے والی ریگولر وائس کالز کا ترجمہ بھی کر سکتا ہے۔

اس کا مطلب ہےکہ اگر آپ کے پاس سکائپ ہے تو دوسرے صارف کا سکائپ پر ہونا ضروری نہیں۔ دوسرا صارف اپنے فون سے جو بھی بات کرے گا وہ آپ کو آپ کی زبان میں سنائی دے گی اوردوسرے صارف کو آپ کی بات اس کی زبان میں ترجمہ ہو کر سنائی دے گی۔سکائپ کالنگ کا فیچر چونکہ مفت نہیں اس لیے یہ فیچر بھی مفت نہیں۔

(جاری ہے)


یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے اسے انسائیڈ پروگرام کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔


سکائپ ٹرانسلیٹر اس وقت 9 زبانوں، انگریزی، اطالوی، فرانسیسی، جرمن، چینی(منڈارین)، ہسپانوی،پرتگالی(برازیلین) ، عربی اور روسی کو سپورٹ کرتا ہے۔
کال کے لیے ٹرانسلیٹر کو فعال کرنے کے لیے آپ کو ڈائلر سے کالر کرنے کے بعد ٹوگل پر Translate دیکھ کر اپنی اور دوسرے صارف کی زبان منتخب کرنا پڑے گی۔

Skype real time translator now works on regular calls
تاریخ اشاعت: 2016-12-12

More Technology Articles