SKYPE TO ADD GROUP VIDEO CALLING TO MOBILE APPS

SKYPE TO ADD GROUP VIDEO CALLING TO MOBILE APPS

سکائپ موبائل ایپلی کیشن میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر شامل کرے گا

سکائپ نے اپنے دس سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز فون ایپلی کیشن میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر شامل کرے گا تاہم سکائپ نے اس فیچر کو متعارف کرانے کے حوالےسے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اندازہ ہے کہ یہ فیچر چند ہفتوں تک متعارف کرا دیا جائے گا۔
ایسے صارفین جو باقاعدہ ریلیز سے پہلے اس سروس کو ٹسٹ کرنا چاہیں وہ یہاں کلک کر کے خود کو رجسٹر کرا سکتے ہیں ۔
گروپ کال کا فیچر سکائپ کے صارفین کے لیے تو نیا ہوگا مگر گوگل ہینگ آؤٹ کے صارفین ابھی بھی 10 صارفین کے ساتھ گروپ ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-14

More Technology Articles