Skype will let you text your friends through your PC

Skype Will Let You Text Your Friends Through Your PC

سکائپ کی مد د سے اب آپ کمپیوٹر کے ذریعے بھی ایس ایم ایس کر سکتے ہیں

مائیکروسافٹ نے اپنے انسائیڈر پروگرام اور سکائپ پریویو فار پی سی اینڈ موبائل کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی ہیں، جس سے صارفین براہ راست اپنے پی سی یا ونڈوز فون کے ذریعے ایس ایم ایس بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔
یاد رہے یہ سکائپ کی قیمتاً(Paid) سروس کو استعمال کرتے ہوئے ایس ایم ایس بھیجنے سے مختلف ہے۔اس میں صارفین فون اور پی سی کی مدد سے میسج بھیج سکتے ہیں۔

یہ فیچر ایپل کے Continuity اوراینڈروئیڈ کے Pushbullet کی طرح ہے۔

(جاری ہے)

ونڈوز 10 پہلے ہی کورٹانا کے ذریعے ایس ایم ایس نوٹیفیکیشن کو سپورٹ کرتا ہے مگر سکائپ میں ایس ایم ایس دیکھنے کے ساتھ میڈیا کو بھی اٹیچ کیا جا سکتا ہے۔
انسائیڈرز کو سکائپ سے ایس ایم ایس بھیجنے کے لیے ایپ سیٹنگ سے سکائپ کو پرائمری ایس ایم ایس پروگرام سیٹ کرنا پڑےگا۔
مائیکروسافٹ چند ماہ تک اس فیچر کو سب صارفین کےلیے متعارف کرائے گا۔ سکائپ پریویو میں تو مائیکروسافٹ نے گفتگو چھپانا، کانٹیکٹ کے لیے نیا بٹن اور ویب سائٹس سے براہ راست سکائپ کال شروع کرنے جیسے فیچر بھی شامل کیے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-17

More Technology Articles