Smart spray can turns photos into large-scale street art

Smart Spray Can Turns Photos Into Large-scale Street Art

سمارٹ سپرے، اب اناڑی بھی شاہکار تصاویر بنا سکے گا

دیواروں پر  بڑی بڑی تصاویر بنانےکے لیے ایک اچھے پینٹر کا ہونا ضروری ہے، تاہم جلد ہی  وہ  وقت آنے والا ہے جب کوئی بھی شخص ، جس کےپاس اچھا فوٹو اور ٹولز ہونگے وہ دیوار پر شاہکار تصویریں بنا سکے گا۔
ماہرین نے ایک ایسا روبوٹک سپرے بنایا ہے،جو پہلے سے فراہم کی گئی تصویر کے مطابق دیواروں پر بڑی بڑی  تصاویر  بنا سکتا ہے۔ تصویر بنانے کےلیے ایک  کمپیوٹر، دو ویب کیمز اور کیو آر کوڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔

سپرےبوتل کی حرکت سے سسٹم کو پتہ چل جاتا ہے کہ کہاں پر سپرے کرنا ہے اور کہاں نہیں کرنا۔

(جاری ہے)

پینٹر(جو بے شک کوئی اناڑی شخص ہو) کو صرف اتنا کرنا ہوتا ہے کہ سپرے بوتل  کو ٹارگٹ ایریا میں گھماتا رہے، باقی پینٹ کرنے  کا اور دیگر تمام کام سسٹم خود کر لے گا۔ اگر تصویر میں کئی رنگ ہوں تو دوسرے رنگ کی سپرے بوتل بھی تبدیل کی جاسکتی ہے۔
اس طرح کے سمارٹ پینٹ سے عمارتی سائز کی تصاویر بنائی جا سکتی ہےمگر اس کا استعمال یہیں تک محدود نہیں۔ اس سے  غیر ہموار سطح پر بھی پینٹنگ کی جا سکتی ہے۔ اس پینٹ سے گلوب  اور اسی طرح کی دوسری اشیاء بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-15

More Technology Articles