'Smart toilet' recognizes users' backsides, analyzes poop

'Smart Toilet' Recognizes Users' Backsides, Analyzes Poop

سمارٹ ٹوائلٹ ۔صارفین کے فضلے سے اُن کی بیماریاں شناخت کر سکتا ہے

سٹینفورڈ یونیورسٹی  کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ”سمارٹ ٹوائلٹ“ کے ڈیزائن کا اعلان کیا ہے۔ یہ سمارٹ ٹوائلٹ صارفین کی کمر کی بناؤٹ سے انہیں شناخت کر سکتا ہے اور اُن کے فضلے سے اُن کی  صحت پر نظر رکھتا ہے۔
اس ٹیم کے سربراہ سنجیو گمبھیر نے بتایا کہ یہ سمارٹ ٹوائلٹ صارفین کو شناخت کر سکتا ہے اور ایک الگورتھم کے استعمال سے اُن کی صحت  مانیٹر کرتا ہے۔

(جاری ہے)


سنجیو نے بتایا کہ یہ سمارٹ ٹوائلٹ کیمروں اور موشن  سنسر کے استعمال سے فضلے اور پیشاب سے بیماریوں کی علامات کا جائزہ لیتا ہے۔یہ  سسٹم کئی طرح کے کینسر کی علامات پر بھی نظر رکھتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  یہ ٹوائلٹ فلش کے لیور پر بنے فنگر پرنٹ ریڈر سے   صارفین کی شناخت کر سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کیمروں سے جسم کے دوسرے اعضا سے بھی صارفین کو شناخت کر سکتا ہے۔
یہ سمارٹ ٹوائلٹ فضلے کی ویڈیو بناتا ہے اور الگورتھم سے اس کا تجزیہ کرتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-09

More Technology Articles