Smart Vehicle Registration Cards Introduced

Smart Vehicle Registration Cards Introduced

سمارٹ وہیکل رجسٹریشن کارڈ

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد میں نئے سمارٹ وہیکل کارڈز کا اجراء شروع کر دیا ہے۔یہ نئے رجسٹریشن کارڈ نادرا کے جاری کیے ہوئے سمارٹ این آئی سی کارڈ کی طرح ہیں۔اس کارڈ میں ایک چپ لگی ہوئی ہے جس میں گاڑی اور اس کے مالک کی تمام معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔
اس سمارٹ کارڈ کی تیاری میں نادرا نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ ناردرا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے مل کر اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)


ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اس منصوبے کا مقصد کئی دہائیوں پرانے نظام کو عالمی سطح کے جدید نظام سے بدلنا ہے۔
رجسٹریشن کے پرانے نظام میں کاغذات میں جعل سازی کرنا کافی آسان تھا تاہم چپ کے حامل اس کارڈ میں جعل سازی اگرچہ ممکن ہے مگر انتہائی مشکل ہے۔اس سمارٹ کارڈ کی بدولت رجسٹریشن کے عمل کے دوران ہونے والی رشوت ستاتی بھی کافی حد تک کم ہو جائے گی۔کارڈ گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت میں موبائل سم کی طرح بلاک بھی کرایا جا سکتا ہے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ 1450 روپے اس کارڈ کو اپنے پاس پہلے رجسٹرڈ ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیوں کے لیے جاری کرے گا۔ نئے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی قیمت بھی 1450 روپے ہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-19

More Technology Articles