Smartphone shipments worldwide rose during Q1

Smartphone Shipments Worldwide Rose During Q1

پہلی سہ ماہی میں پوری دنیا میں موبائل کی فروخت میں 4.3 فیصد اضافہ

ڈیٹا کمپنی آئی ڈی سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ساری دنیا میں موبائل کی فروخت میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ماہرین کے 3.6 فیصد کے اندازوں سے زیادہ ہے۔اس سال جنوری سے مارچ تک ساری دنیا میں 347.4 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے گئے، جو پچھلے سال کے اسی عرصے سے 332.9 ملین سے زیادہ ہے۔اس سہ ماہی میں سام سنگ نے سب سےزیادہ 79.2 ملین سمارٹ فون فروخت کیے، جو کل فروخت کیے جانے والے سمارٹ فونز کا 22.8 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اس سہ ماہی میں بھی ایپل سام سنگ سے پیچھے رہا۔ اس سہ ماہی میں ایپل نے 51.6 ملین فون فروخت کیے جو کل فروخت ہونے والے فونز کا 14.9 فیصد ہیں۔پچھلی سہ ماہی میں چینی کمپنی ہواوے نے 34.2 ملین یونٹ فروخت کیے جو ساری دنیا میں فروخت ہونے والے فونز کا 9.8 فیصد ہے۔ ہواوے کے بعد اوپو نے سب سے زیادہ 25.6 ملین فونز فروخت کیے جو کل فروخت ہونے والے فونز کا 7.4 فیصد ہے۔
اوپو کے بعد وائیوو نے سب سے زیادہ 18.1 ملین فونز فروخت کیے جو کل فروخت ہونے والے فونز کا 5.2 فیصد ہے۔

Smartphone shipments worldwide rose during Q1
تاریخ اشاعت: 2017-04-28

More Technology Articles