social media campaign against Facebook censorship is going viral

Social Media Campaign Against Facebook Censorship Is Going Viral

کشمیر پر فیس بک کی سنسر پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا مہم مشہور

8جولائی کو برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ظلم وستم میں حد سے زیادہ اضافہ ہوگیاہے۔ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے جہاں 48 شہری شہید ہوئے ہیں وہاں پیلٹ گن کے استعمال سینکڑوں کشمیری زخمی اور نابینا ہو چکے ہیں۔
فیس بک نے کشمیر کے موجودہ حالات میں کی جانے والی درجنوں پوسٹوں کو کمیونٹی سٹینڈرڈ کے نام پر ڈیلیٹ کر دیا ہے لیکن پھر بھی فیس بک پر ایک پاکستانی پیج ”نیور فورگیٹ پاکستان“ نے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم خاص طور پر پیلٹ گن کے استعمال کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا عنوان ”کیا ہوتا اگر آپ زخمی کو جانتے تو؟“ہے۔

یہ پیج فیس بک پیج پر فوٹو شاپ کے ذریعے بنائی گئی مختلف مشہور شخصیات کی تصاویر اور پیغامات شیئر کر رہاہے۔

(جاری ہے)

ان تصویروں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں مشہور شخصیات کو چھرے لگنے سے زخمی دکھایا گیاہے۔جن مشہور شخصیات کی فوٹو شاپ تصاویر شیئر کی گئی ہیں، اُن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،مارک زکربرگ اور بھارت کے فلمی ستاروں کی تصاویر ہیں۔
اس مہم کو جبران ناصر نے شروع کیا ہے، جو سماجی کارکن اور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔ مہم کے لیے تصاویر بتول عقیلہ اور مرتضیٰ عباد نے بنائی ہیں جبکہ ان پر موجود تحریر جبران ناصر کی ہے۔

social media campaign against Facebook censorship is going viral
تاریخ اشاعت: 2016-07-25

More Technology Articles