Software glitch let 3,200 US prison inmates out early

Software Glitch Let 3,200 US Prison Inmates Out Early

سافٹ وئیر کی غلطی سے امریکی قیدیوں کےمزے

واشنگٹن کے Department of Corrections کو اعتراف کرنا پڑ گیا کہ 2002 سے اب تک قیدیوں کا3 فیصد وقت سے پہلے رہا ہوا ہے۔
گورنر جے انسلی نے سافٹ وئیر کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ سافٹ وئیر غلط طریقے سے قید کے وقت کا حساب کر رہا تھا۔ سیاٹل ٹائمز کے مطابق مسئلہ اس وقت شروع ہو ا جب سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ قیدیوں کے اچھے برتاؤ کے کریڈٹ کو ان کی سزا میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے ۔

اس حوالے سےجب ڈی او سی نے سافٹ وئیر میں تبدیلی کی تو اچھے برتاؤ کے کریڈٹ کا طریقہ درست طریقے سے نہ شامل کر سکے۔
2002 سے 2012 تک یہ مسئلہ کسی کے علم میں نہیں تھا۔

(جاری ہے)

2012 میں ایک خاندان جو جرم کا شکار بن چکا تھا، نے اس مسئلے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس خاندان نے خود سے ہی مجرم کی رہائی کی تاریخ کا حساب لگا رکھا تھا، جب انہوں نے وقت سے پہلے مجرم کو باہر دیکھا تو انہوں نے حکام کو خبر دی، جس سے حکام کو اس مسئلے کے بارے میں پتہ چلا۔


حکام کا خیال ہے کہ اس غلطی کی وجہ سے 3200قیدی وقت سے پہلے رہا ہوچکے ہیں جبکہ 3100 قیدی رہا ہونے ہی والے تھے کہ اس خرابی کا پتہ چل گیا۔سافٹ وئیر کی اس خرابی سے قیدی اپنی رہائی کے دن سے چند سے پہلے سے لیکرکچھ ماہ پہلے تک رہا ہوچکے ہیں تاہم ایک قید ی تو 600 دن پہلے بھی رہا ہوا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-24

More Technology Articles