Solar powered ATMs to deliver clean drinking water

Solar Powered ATMs To Deliver Clean Drinking Water

پنجاب میں شمشی توانائی سے چلنے والی پانی کی اے ٹی ایم مشین

دومربع فٹ جگہ گھیرنے والی پروٹو ٹائپ اے ٹی ایم مشین بالکل اصلی اے ٹی ایم مشین کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس مشین سے پیسوں کی جگہ پانی نکلتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ مشینیں بجلی کی بجائے سورج سے چلتی ہیں۔
پنجاب صاف پانی کمپنی اور انوویشن فار پاورٹی ایلیویشن لیب(Innovations for Poverty Alleviation Lab) مل کر پنجاب کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں پانی کی اے ٹی ایم مشین لگائیں گے۔

اس مشین کی مدد سے نہ صرف صاف پانی کے ضیا ع کو روکنے میں مدد ملے گی بلکہ صاف پانی کی فراہمی کا ریکارڈ بھی رکھا جا سکے گا۔
اس مشین کے کام کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہو گا کہ صارف اپنا سمارٹ کارڈ مشین میں سکین کرے گا جس کے بعد پانی حاصل کیا جا سکے گا۔ سبز اور سرخ بٹن سے پانی کو چلایا اور بند کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

بہاؤ کنٹرول کرنے والا میٹر بتائے گا کہ کتنا پانی مشین سے نکل چکا ہے جبکہ سنسر بتائیں گے کہ کتنا پانی باقی ہے۔


سب سے پہلے مرحلے پر اس مشین کو بہاولپور، راجن پور اور فیصل آباد میں لگایا جائے گا۔ اس کے بعد اُن علاقوں میں جہاں کا پانی آلودہ ہے۔ پانی حاصل کرنے والا ہر خاندان اپنے منفرد کارڈ کی بدولت ہر روز 30 لیٹر پانی حاصل کر سکے گا۔
کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے پانی کا حصول کوئی نیا خیال نہیں۔ اس سے پہلے بھارت میں بھی پانی کی اے ٹی ایم مشینیں استعمال ہو رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-14

More Technology Articles