Some Galaxy Note 7 owners have issues with their new device

Some Galaxy Note 7 Owners Have Issues With Their New Device

تبدیل شدہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 ڈیوائسز میں بھی کئی مسائل سامنے آ گئے

لگتا ہے ابھی مزید کچھ عرصہ سام سنگ کو سکون کا سانس لینا نصیب نہیں ہوگا۔ کچھ ہفتے پہلے ہی بیٹری کی خرابی کے باعث سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت بند کر کے فروخت کیے گئے سیٹ واپس منگوا لیے تھے۔سام سنگ نے تمام فروخت کی ہوئی ڈیوائسز کو تبدیل کرنے کے لیے ایکسچینج پروگرام بھی شروع کیاتھا۔

جنوبی کوریا میں گلیکسی نوٹ 7 کے صارفین کو اُن کے پرانے سیٹ کے بدلے نئے سیٹ فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن صارفین کو نئے گلیکسی نوٹ 7 دئیے گئے ہیں اُن کا کہنا ہے کہ اُن کی ڈیوائسز میں بھی اب بھی خرابیاں موجود ہیں۔سام سنگ نے یہ تو نہیں بتایا کہ اُن کے پاس اب کی بار کتنی شکایات آئیں ہیں تاہم سام سنگ نے انہیں بیٹری کی خرابی نہیں گردانا بلکہ انہیں عام خرابی قرار دیا ہے۔ نئے گلیکسی نوٹ 7 میں بھی صارفین کو اوور ہیتنگ اور چارجنگ ہوتے ہوئے بھی بیٹری کم ہونے کی شکایات ہیں۔ سام سنگ نے انہیں غیرمتعلقہ شکایات قرار دیا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ شکایات بڑے پیمانےپر پروڈکشن کے باعث کچھ ڈیوائسز میں سامنے آئیں ہیں۔تاہم سام سنگ نئے مسائل کا بھی اچھی طرح جائزہ لے رہاہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-23

More Technology Articles