Sony 4K Xperia Z5 displays most content at 1080p to save power

Sony 4K Xperia Z5 Displays Most Content At 1080p To Save Power

سونی کا 4K ایکسپیریا زیڈ 5زیادہ مواد 1080p پر دکھاتا ہے

اس ماہ کے شروع میں سونی نے ایکسپیریا زیڈ 5 پریمیم متعارف کرایا تھا(تفصیلات اس صفحے پر) ، جو دنیا کا پہلا 4K ڈسپلے فون ہے۔سونی نے دعویٰ کیا کہ یہ فون ایک دفعہ ہی چارج کرنے سے 2 دن تک چلے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اب سونی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 4K ڈسپلے پر دو دن کی بیٹری کا راز یہ ہے کہ زیڈ 5 پریمیم زیادہ تر مواد 1080p پر دکھاتا ہے،4K ڈسپلے اسی وقت فعال ہوتا ہے جب اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ زیڈ5 پریمیم کیمرہ، گیلری اور ویڈیو پلے بیک ایپلی کیشن کو 4K پر دکھاتا ہے جبکہ ہوم سکرین، گیمز اور پروڈکٹیویٹی ٹولز 1080p پر چلتے ہیں۔
اسی ”جگاڑ“ سے سونی نے زیڈ 5 پریمیم کی بیٹری لائف 2 تک بڑھا دی ہے۔

Sony 4K Xperia Z5 displays most content at 1080p to save power
تاریخ اشاعت: 2015-09-18

More Technology Articles