Sony announces updated PlayStation VR headset

Sony Announces Updated PlayStation VR Headset

سونی نے اپ ڈیٹڈ پلے سٹیشن وی آر ہیڈ سیٹ کا اعلان کر دیا

لانچ کے ٹھیک ایک سال بعد سونی نے PlayStation VR سسٹم کا اپ ڈیٹڈ ورژن لانچ کردیا ہے۔ اس میں کئی چھوٹی لیکن اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سب سے پہلے تو ہیڈفون کیبل کو ہیڈ سیٹ میں مربوط کر دیا گیا ہے۔ اس طرح یہ استعمال کے دوران آپ کو تنگ نہیں کرے گی۔ اس کے بعد سونی نے پروسیسر یونٹ کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ یہ ایک باکس ہے جو پلے سٹیشن 4 کو وی آر ہیڈ سیٹ اور ٹی وی سے جوڑتا ہے۔

(جاری ہے)

نیا ہیڈ سیٹ ایچ ڈی آر کو بھی سپورٹ کرتا ہے اس لیے اگر آپ ٹی وی پر ایچ ڈی آر مواد دیکھتے ہیں تو آپ کو اپنا کنسول باکس سے ہٹا کر ٹی وی میں لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس کے علاوہ نیا ورژن پچھلے جیسا ہی ہے اور بالکل اسی مواد کو سپورٹ کرتا ہے۔ سونی نے ابھی تک اس کی دستیابی کے بارے میں نہیں بتایا لیکن یہ اسی قیمت پر فروخت ہوگا، جس پر موجودہ ڈیوائس فروخت ہو رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-02

More Technology Articles