Sony creates app that counts calories with the snap of a photo

Sony Creates App That Counts Calories With The Snap Of A Photo

سونی کی ایپلی کیشن صرف تصویر سے ہی کھانے میں کیلوریز کی تعداد بتا دے گی

سونی نے اپنی لائف لاگ ایپلی کیشن پر کافی کام کیا ہے۔ اب یہ ایپلی کیشن کھانے کا تجزیہ بھی کر سکتی ہے۔ ایپ کی مدد سے کھانے کا تجزیہ بہت آسانی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ بس کھانے کی تصویر بنائیں اور مصنوعی ذہانت کو پس منظر میں اپنا کام کرنے دیں۔

(جاری ہے)


یہ ایپلی کیشن صارف کی عادات کے بارے میں سیکھ کر صارف کو کھانوں کی تجاویز بھی دیتی رہتی ہے۔ صحت مند زندگی کے لیے یہ ایپ طویل مدت کے لیے آپ کی کھانے کا بہتر پلان تجویز کر سکتی ہے۔
سونی Meal Image Analysis سافٹ وئیر کو جاپان میں لانچ کر رہا ہے۔ پہلے پہل اسے کاروباری اداروں کے لیے لانچ کیا جائے گا، جو اس کی مدد سے اپنے ملازمین کو بہتر کھانا فراہم کر سکیں گے۔

Sony creates app that counts calories with the snap of a photo
تاریخ اشاعت: 2017-02-14

More Technology Articles