Sony launches new Walkman

Sony Launches New Walkman

سونی کا انتہائی جدید، اور خوبصورت ’’واک مین‘‘ منظر عام پر آگیا

کنزیومر الیکٹرونکس شو2015 میں آڈیو کے حوالے سے سونی نے 10 مصنوعات متعارف کرائیں۔ ان سب میں شاندار 1200ڈالر مالیت کا واک مین میوزک پلیئر ہے۔ NW-ZX2 سونی کے پرانے 700 ڈالر مالیتی NW-ZX1 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔ NW-ZX2 سیاہ اور سنہری ایلومینیم باڈی میں دستیاب ہے۔
1979 میں جب سونی سے واک مین متعارف کرایا تو اس وقت واک مین ہی سونی کی شناخت اور وجہ افتحار بن گیا تھا۔

بعد میں یہ مقام ایپل کے ایم پی تھری پلیئر اور آئی پوڈ وغیرہ نے حاصل کر لیا۔

سونی کا نیا واک مین


NW-ZX2 واک میں ان کمپریس آڈیو فائلوں کو چلاتا ہےاوراس کی آواز کا معیار ایم پی تھری اور سی ڈی آڈیو کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ بہتر ہے۔

(جاری ہے)

سونی کو امید ہے کہ یہ واک میں اس کی آڈیو مصنوعات میں اسے سب سے زیادہ نفع دلائے گا.

تاریخ اشاعت: 2015-01-11

More Technology Articles