Sony Q2 2018 smartphone sales drop to 2 million

Sony Q2 2018 Smartphone Sales Drop To 2 Million

دوسری سہ ماہی میں سونی نے صرف 2 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے

2018 کی دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار کے مطابق سونی کے موبائل کے بزنس میں کافی کمی ہوئی ہے۔ اس سہ ماہی میں سونی نے 2 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے جبکہ 2017 کی دوسری سہ ماہی میں سونی نے 3.4 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے تھے۔
اس سہ ماہی میں سونی کی آمدن صرف 1.8 ارب ڈالر رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 27 فیصد کم ہے۔ سونی کی فروخت پر زیادہ اثر جاپان اور یورپ میں پڑا جبکہ باقی دنیا میں فروخت پہلے کی طرح ہی رہی۔

(جاری ہے)


پہلے سونی کا اندازہ تھا کہ وہ 2018 میں 5.74 ارب ڈالر کے 10 ملین یونٹ فروخت کریں گے لیکن دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے اب سونی کا ہدف ہے کہ 2018 میں اُن کی فروخت 9 ملین یونٹ جبکہ آمدن 5.47 ارب ڈالر ہو۔
اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سونی اپنی مصنوعات کی لاگت کم سے کم رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سونی نے 5جی ٹیکنالوجی میں کافی پیش رفت کی ہے اس لیے اگلے سالوں میں اس حوالے سے سونی کی آمدن میں اچھا خاصا اضافہ متوقع ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-31

More Technology Articles