Stephen Hawking is hosting a week long Q A

Stephen Hawking Is Hosting A Week Long Q A

سٹیفن ہاکنگ سے براہ راست سوال پوچھیں

کیا آپ دنیا کے ذہین ترین آدمی، سٹیفن ہاکنگ، سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو سٹیفن ہاکنگ 27 جولائی بروز سوموار Reddit AMA یعنی Ask Me Anything پرآپ کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ اگر سوموار کے حوالے سے آپ کا شیڈول مصروفیت والا ہے تو کوئی بات نہیں۔ سٹیفین ہاکنگ پورے ہفتے لوگوں کے سوالوں کے جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ ایک بیماری کے باعث سٹیفن ہاکنگ کا جسم حرکت نہیں کر سکتا۔

اوہ انٹل کے بنائے ہوئے خصوصی کمپیوٹر سسٹم سے جوابات دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

لمبے جوابات دینے میں انہیں خاصا وقت لگتا ہے۔
سٹیفن ہاکنگ عوام کے ہر قسم کے سوالو ں کے جواب دیں گے مگر بات کرنے کے لیے انہوں نے بھی کچھ موضوعات چن رکھے ہیں۔یہ آسک می اینی تھنگ سیشن وائرڈ اور نوکیا کے #MakeTechHuman اینی شی ایٹیوکے کے تحت ہو رہا ہے۔ اس ڈسکشن کا موضوع ٹیکنالوجی کس طرح انسان کی بہتر خدمت کر سکتی ہے ہو گا۔
ریڈٹ پر سوالات کا آغازسوموار کی صبح 8 بجے (ET) ہوگا۔ گفتگو میں شرکت کے لیے ریڈٹ کا یہ فورم وزٹ کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-25

More Technology Articles