اس جدید گونگے فون کی مدد سے سمارٹ فون کی لت سے نجات پائیں
اسمارٹ فون کی "لت" سے چھٹکارا پانے کے لیے Light 2 نامی ایک جدید طرز کا "گونگا فون" ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس میں بہت سادہ اور صرف ضروری فیچرز رکھے گئے ہیں۔
گذرے دنوں میں سادہ سے موبائل فونز صرف رابطہ قائم کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ لیکن بہت کم وقت میں اسمارٹ فونز نے لوگوں کی زندگی یکسر بدل کر رکھ دی۔ اس ایجاد سے لوگوں کی ہر ضرورت و سہولت صرف انگلی کے ایک ٹچ میں سمٹ کر رہ گئی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ اسمارٹ فونز بے سکونی و اضطراب کا باعث بھی بن گئے۔
سمارٹ فون کے عادی افراد کا تمام تر وقت مختلف ایپس اور موبائل فیچرز کو استعمال کرنے میں ضائع ہوجاتا ہے، اس پہ بھی بے سکونی الگ۔ ایسے تمام افراد جو اسمارٹ فون کی "لت" سے دور رہنا چاہتے ہوں اور صرف ضرورت کے تحت موبائل فون رکھنا چاہیں ان کے لیے "لائٹ موبائل فون" لانچ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اس کا اوریجنل ورژن 2015 میں سامنے لایا گیا تھا۔اسے صرف کال کرنے یا سننے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا لیکن اب حال ہی میں اس کے تخلیق کار جو ہولیئر اور کائی تانگ نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کی کارکردگی میں تھوڑی سی بہتری لائیں گے ۔
لائٹ فون 2 کا نیا ورژن بھی پچھلے ورژن کی طرح چھوٹا اور جدید ہے لیکن اس میں پیغامات بھیجنے، الارم کلاک اور ایک ہیڈفون جیک کی سہولت میسر ہے۔ لائٹ فون 2 صرف 6.5 ملی میٹر جسامت کا ہے۔ یہ دیکھنے میں ایک کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے۔آپ اسے جیب یا والٹ میں رکھ کر بھول جائیے اور بار بار چیک کرنے کی ضرورت تو بالکل نہیں ہے کیونکہ اس میں سوشل میڈیا سے ٹچ ان رہنے کا کوئی فیچر سرے سے ہی نہیں ہے۔ اس لیے آپ اپنی زندگی کو مفید سرگرمیوں میں مشغول رہ کر اور اپنوں کے ساتھ وقت گزار کر ہنسی خوشی رہ سکتے ہیں۔ لیکن ان خوشیوں کی قیمت اتنی سستی نہیں ہے، اس لائٹ فون 2 کی متوقع قیمت 400 ڈالر ہے، جو بہت سے اچھےسمارٹ فونز سے زیادہ ہے۔اس کے باوجود کمپنی نے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈیگو پر ڈھائی لاکھ ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں 3 لاکھ 60 ہزار ڈالر جمع کر لیے ہیں۔ایک کمپنی Flurry کی تجزیاتی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ کے لوگ دن میں پانچ گھنٹے موبائل فونز استعمال کرتے ہیں جبکہ ایک ٹیک سپورٹ ادارے Asurion کا کہنا ہے کہ امریکی دن میں اوسطاً 80 مرتبہ اپنا موبائل فون چیک کرتے ہیں۔ تقریباً یہی حال باقی تمام ملکوں میں ہے۔سائنسدانوں کے نزدیک موبائل اسکرین کے سامنے اتنا زیادہ وقت گزارنا ہمارے دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے خاص طور پر بچوں کے لیے یہ حد سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ گرچہ لائٹ فون 2 آپ کے اینڈرائیڈ یا آئی فون کا متبادل تو ثابت نہیں ہو سکتا مگر یہ آپ کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے میں آپ کی مدد ضرور کر سکتا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry