Surface Pro 3 will replace your laptop

Surface Pro 3 Will Replace Your Laptop

مائیکروسافٹ نے سرفیس پرو 3 متعارف کروا دیا۔۔۔ یہ آپ کے لیپ ٹاپ کی جگہ لے سکتا ہے!!!

مائیکروسافٹ کی طرف سے سامنے آنے والی یہ خوبصورت ڈؤائس 12 انچ سکرین پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ 3.0 یو ایس بی کو سپورٹ کرے گی۔سرفیس پرو 3 میں انٹل کور آئی 3، کور آئی 5 ، کور آئی 7، پروسیسر ہوگا جو کہ گزشتہ مائیکروسافٹ سلیٹ کے مقابلے میں اس کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔


مائیکروسافٹ سرفیس پرو 3 کو لے کر خاصا پر امید ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ ڈؤائس لیپ ٹاپ کا متبادل ثابت ہوگی۔
سر فیس پرو 2 کی 10.6 ایم ایم موٹائی کے مقابلے میں یہ 9.1 ایم ایم موٹا ہوگا۔جبکہ سر فیس پرو2 کو مقابلے میں اس کی سکرین 10.6 انچ سے بڑھ کر 12 انچ سکرین کر دی گی ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ 2160x1440 ریزولیشن ، 1080 پی ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گی۔


مائیکروسافٹ کے مطابق اس کا وزن 800 گرام ہوگا۔جبکہ کمپنی نے اس کی رونمائی کو دوران اس کامیک بک ائیر کے وزن کے ساتھ مقابلہ کیا اور اس بات کو ثابت کیا گیا کہ یہ ایپل کے لیپ ٹاپ سے ہلکا ہو گا۔

مائیکروسافٹ سرفیس 3

اس میں شامل ایپس کے نشانات کے سائز کو بھی 200 فیصد تک بڑا کیا گیا ہے تا کہ ان تک رسائی مزید آسان ہو سکے۔


سر فیس پرو 3 بدھ کو فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔اور اب تک کی خبروں کے مطابق اس کی قیمت 799 ڈالر سامنے آئی ہے۔چونکہ یہ ڈؤائس تین ورزنز میں سامنے آئے گی اس لیے کور آئی 5 کی قیمتِ فروخت 999 ڈالر سے لے کر 1299 ڈالر تک کے درمیان ہوگی جو کہ اس کی سٹوریج اور ریم کے سائز پر منحصر ہوگی۔ اور کور آئی 7 کی قیمتِ فروخت 1949 ڈالر ہوگی جس میں 512 جی بی ذخیرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ 8 جی بی ریم شامل ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-21

More Technology Articles