Swiss watchmaker TAG Heuer teams up with Intel and Google for smartwatch

Swiss Watchmaker TAG Heuer Teams Up With Intel And Google For Smartwatch

ایپل واچ کے مقابلے پر ایک اور سمارٹ واچ

2015 میں کئی سمارٹ واچ سامنے آئیں۔ کئی کمپیوٹر اور موبائل فون کمپنیاں بھی مستقبل میں سمارٹ واچز کی بڑھتی مارکیٹ دیکھ کر اس میدان میں کود پڑیں۔ ان سب کمپنیوں میں ایپل کی ایپل واچ کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ ایپل واچ جلد ہی فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی (تفصیلات اس صفحے پر
اب سوئیزرلینڈ کی کمپنی ٹیگ ہیور نے گوگل اور انٹل کے اشتراک سے اپنی پہلی سمارٹ واچ متعارف کرا دی ہے۔

ٹیگ ہیور کی سمارٹ واچ بہت حد تک وہی خصوصیات رکھتی ہے جو ایپل واچ میں ہیں،جیسے جیو لوکیشن، کتنا فاصلہ طے کیا اور بلندی وغیرہ۔ٹیگ ہیور کی نئی سمارٹ واچ موجودہ واچ کاریرا(Carrera) کی جگہ لے گی۔ ٹیگ ہیور کے چیف ایگزیکٹو جین کلاؤڈو بیور نےرائیٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی سمارٹ واچ پہن کو لوگوں کو عام گھڑی کا ہی احساس ہوگا۔

(جاری ہے)

اس نے مزید کہا ایپل نوجوانوں کو گھڑی پہننے کا عادی بنا دے گا مگر وہ نوجوان بعد میں اصل گھڑی پہننا چاہیں گے ۔
ٹیگ ہیور کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے سمارٹ واچ متعارف کرانے سے ایپل کو صحیح مقابلہ کرنے والا ملے گا۔ ٹیگ ہیور ایپل ہی نہیں بلکہ سمارٹ واچ متعارف کرانے والی دیگر کمپنیوں جیسے ہوواوے، ایل جی، سونی، اسوس اور گیس کی راہ میں بھی رکاؤٹ ثابت ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-20

More Technology Articles