Syrian artist uses Pokemon Go to showcase reality of life

Syrian Artist Uses Pokemon Go To Showcase Reality Of Life

شامی آرٹسٹ نے دنیا کو شام کے حالات بتانے کےلیے پوکیمون گو کی مدد لے لی

بلاشبہ سمارٹ فون گیم پوکیمون گو حالیہ دنوں کی سب سے مشہور گیم ہے۔اسی وجہ سے شام کے خالد عقیل نے اس کی گیم کوشام کے حالات دنیا کے سامنے لانے کے لیےا ستعمال کیا ہے۔
خالد کا کہنا ہے کہ شام کی خبریں اور پوکیمون گو گیم ہر طرف ٹرینڈنگ ہیں۔ ان ددنوں کو مکس کرنے سے دنیا کو شام کے حالات کی طرف سے زیادہ بہتر طریقے سے متوجہ کیا جا سکتا ہے۔
خالد نے پوکیمون گو کیم کے کرداروں کو شام کے کھنڈرات پر دکھایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تصویر میں ایک لڑکا سائیکل پر جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ملبے پر خالد نے پوکیمون گو کا ایک کردار بنایا ہوا ہے۔ دوسری تصویر میں ایک لڑکا، ملبے پر جلتی ہوئی کار کے پاس سے گزر رہا ہےا ور غمزدہ پکاچو اسے دیکھ رہا ہے۔ ایک تصویر میں بچے ایک گندے تالاب میں نہا رہے ہیں اور گیم کا کردارسیوریج پائپ سے باہر آ رہا ہے۔خالد کی بنائی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوکر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
کچھ دنوں سے ایک پاکستانی فیس بک پیج کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں شروع کی جانے والی مہم بھی وائرل ہوگئی ہے۔

Syrian artist uses Pokemon Go to showcase reality of life
تاریخ اشاعت: 2016-07-28

More Technology Articles