Tablet sales drop for the 12th consecutive quarter from July through September

Tablet Sales Drop For The 12th Consecutive Quarter From July Through September

مسلسل 12ویں سہ ماہی میں ٹیبلٹ کی فروخت میں کمی

اس سال کی تیسری سہ ماہی میں ٹیبلٹ کی فروخت میں پچھلےسال کی تیسری سہ ماہی کےمقابلے میں 5.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پچھلی سہ ماہی ٹیبلٹ کی فروخت میں کمی کی مسلسل 12 ویں سہ ماہی تھی۔ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 40 ملین ٹیبلٹ فروخت کیے گئے۔اس کےبرعکس 2016 کی تیسری سہ ماہی میں فروخت ہونے والے ٹیبلٹس کی تعداد 42.3 ملین یونٹ تھی۔
فروخت ہونے والے ٹیبلٹ میں آئی پیڈ کا پہلا نمبر رہا، جس کے 10.3 ملین یونٹ فروخت ہوئے۔

ایپل کے آئی پیڈ کی فروخت میں پچھلے سال کی نسبت 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کا مطلب ہے ایپل نے مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ ایپل کے بعد سام سنگ رہا، جس نے اپنے سستے ٹیبلٹ Tab A اور Tab E ماڈل فروخت کرنے پر ہی انحصار کیا۔سام سنگ نے پچھلی سہ ماہی میں 6 ملین یونٹ فروخت کیے جو پچھلےسال کےمقابلے میں 7.9 فیصد کم ہے لیکن سام کا مارکیٹ میں شیئر اب بھی 15 فیصد ہے۔

(جاری ہے)


اس سہ ماہی میں ایمزون کے ٹیبلٹ کی فروخت میں 38.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایمزون نے جولائی سے ستمبر تک 4.4 ملین یونٹ فروخت کیے ہیں، جس کے مطابق ایمزون کا مارکیٹ شیئر 10.1 فیصد ہے۔چوتھے نمبر پر ہواوے رہا، پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں اس سال کی تیسری سہ ماہی میں ہواوے کے 18.8 فیصد یونٹ زیادہ فروخت ہوئے۔ 3 ملین ٹیبلٹ فروخت کر کے ہواوے اس وقت 7.5 فیصد مارکیٹ شیئر کا مالک ہے۔

ہواوے کے بعد پانچویں نمبر پر لینوو رہا، جس کا مارکیٹ شیئر 7.4 فیصد رہا۔ لینوو نے تیسری سہ ماہی میں 3 ملین یونٹ فروخت کیےجو پچھلےسال کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہیں۔
جیسے جیسے سمارٹ فون کی سکرین کے سائز بڑھتے جا رہے ہیں ویسے ویسے ٹیبلٹ کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے۔ ایپل اگلے سال آئی پیڈ پروٹیبلٹ میں بھی ٹرو ڈیپتھ کیمرہ (TrueDepth Camera) اور فیس آئی ڈی کے فیچر متعارف کرائےگا، جس کے بعد ایپل کے ٹیبلٹ کی فروخت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Tablet sales drop for the 12th consecutive quarter from July through September
تاریخ اشاعت: 2017-11-06

More Technology Articles