tech companies want buy Toshiba chip business

Tech Companies Want Buy Toshiba Chip Business

ایپل، گوگل ، ایمزون اور دوسری کئی کمپنیاں توشیبا کے میموری چپ بزنس کو خریدنے کے لیے تیار

ٹاپ ٹیکنالوجی کمپنیوں، جن میں ایپل، گوگل اور ایمزون وغیرہ شامل ہیں، کا ایک گروپ توشیبا کے میموری چپ بزنس کو خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ کامیاب ہونے والی کمپنی، سام سنگ کے بعد ، سمارٹ فون اور کمپیوٹر کےلیے چپ بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی مالک بن جائے گی۔

(جاری ہے)


توشیبا کی پچھلے سال کی آمدن 50.9 ارب ڈالر تھی، جس میں میموری چپ کے کاروبار کا حصہ 25 فیصد تھا۔


رپورٹس کے مطابق اس سال توشیبا کو 9 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ توشیبا کا میموری چپ کا کاروبار اگرچہ نقصان میں نہیں لیکن توشیبا اسے بیچ کر کمپنی میں مزید پیسہ لگانا چاہتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق توشیبا اپنے میموری چپ بزنس کو فروخت کرنے کے لیے کئی کمپنیوں سے مل چکا ہے جلد ہی وہ ٹاپ ٹیکنالوجی کمپنیوں سے بھی انفرادی طور پر ملے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-01

More Technology Articles