Tech vlogger drops iPhone 7 from world tallest building

Tech Vlogger Drops IPhone 7 From World Tallest Building

آئی فون 7 کو دنیا کی بلند ترین عمارت سے نیچے پھینکیں تو کیا ہوگا؟

دوبئی، متحدہ عرب امارات۔ آن لائن ٹیکنالوجی ویڈیو لاگر نے آئی فون 7 کی مضبوطی کو عجیب طریقے سے چیک کیا۔ اس نے اپنے آئی فون 7پلس کو دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت سے نیچے پھینک دیا۔
یوٹیوب صارف ٹیک ریکس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اسے برج الخلیفہ کی 148 ویں منزل سے اپنا جیٹ بلیک آئی فون 7 پلس نیچے پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس فون کو ریلنگ سے نیچے پھینکا گیا، جس کے بعد یہ 2717فٹ نیچے جا گرا۔

(جاری ہے)


جب فون گرا تو ٹیک ریکس نے جی پی ایس لوکیشن فیچر سے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ ٹیک ریکس نے فائنڈ مائی فون کے ذریعے فون ڈھونڈنا چاہا مگر اس کا فون بند جا رہا تھا۔اس کا مطلب ہے کہ اوپر سے گرنے کے بعد آئی فون 7 مکمل طور پر ٹوٹ گیا اور چلنے کے قابل ہی نہ رہا، نہ ہی یہ ٹیک ریکس کو ملا۔ٹیک ریکس کا بھی یہی کہنا تھا کہ فون کا بند ہونا اس بات کی نشانی ہے کہ وہ گر کر ٹوٹ گیا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-28

More Technology Articles