ہواوے کا 3 ماہ میں سو ملین سمارٹ فونز فروخت کرنے کا ریکارڈ

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) ہواوے کمپنی نے 2017ء کی ابتدائی 3ماہ میں 100 ملین سے زائد سمارٹ فون شپ کیے ہیں جو کمپنی کے گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوری سے ستمبر تک کے اس عرصے میں ہواوے نے ایپل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور اب کمپنی سام سنگ کے بعد سمارٹ فونز فروخت کرے والی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کے باعث ہواوے کی سالانہ آمدنی میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کمپنی کی آمدنی پچھلے سال کی نسبت 30 فیصد بڑھ گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ہواوے کی ریٹیل پارٹنرز کی تعداد بھی 42300 تک جا پہنچی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-25

More Technology Articles