سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں گلیکسی سٹوڈیوز کا قیام

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء)عالمی ٹیکنالوجی لیڈر سام سنگ الیکٹرانکس لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے پانچ مقامات پر چار ہفتوں کے لئے گلیکسی سٹوڈیوز قائم کر رہا ہے۔ رابطے کے یہ پلیٹ فارمز صارفین میں اپنے جدید رینج کے گلیکسی سمارٹ فونز کے ساتھ آگاہی پیدا کرنے کیلئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اس سرگرمی میں شرکت کرنے والے صارفین کو طاقتور سام سنگ ڈیوائسز کے بارے میں قابل قدر معلومات کی فراہمی اور مفت ٹرائلز دیئے جائیں گے۔
لاہور میں امپوریم مال اور پیکیجز مال میں گلیکسی سٹوڈیوز 21، 22، 28 اور 29 اکتوبر کو فعال ہوں گے اور یہ 4، 5، 11 اور 12 نومبر 2017ء کو بھی جاری رہیں گے۔ کراچی میں لکی ون مال اور ڈولمن مال میں گلیکسی سٹوڈیوز 28 اور 29 اکتوبر کو فعال ہوں گے اور 4، 5، 11، 12، 18 اور 19 نومبر 2017ء کو بھی جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی سی مال میں بھی گلیکسی سٹوڈیو 28 اور 29 اکتوبر کو فعال ہوگا اور 4، 5، 11، 12، 18 اور 19 نومبر 2017ء کو جاری رہیں گے۔

سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں گلیکسی سٹوڈیوز کی سرگرمی کے ساتھ ہمارا مقصد اپنے صارفین تک رسائی حاصل کرنا ہے اور انہیں نئی طاقتور رینج کی گلیکسی ڈیوائسز کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ سام سنگ گلیکسی برانڈ اپنے صارفین جو تیز رفتار طرز زندگی گذارنے اور انتہائی مسابقتی پیشہ ورانہ دنیا میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، کے لئے زبردست انفوٹینمنٹ، سوئفٹ ملٹی ٹاسکنگ، تخلیقی اظہار اور عالمی رابطے کا وعدہ کرتا ہے۔
پاکستان میں متعارف کرائی گئی سب سے زیادہ انقلابی گلیکسی ڈیوائسز میں گلیکسی ایس 8 پلس اور گلیکسی نوٹ 8 شامل ہیں۔ گلیکسی ایس 8 پلس 6.2 انچ سپر ایمولڈ ڈسپلے کے ساتھ کیو ایچ ڈی 2960x1440 ریزولوشن کا حامل ہے۔ یہ ڈیوائس Exynos 8895، 1.7GHz + 2.5Hz اوکٹا کور ایس او سی پروسیسر اور 4 جی بی ریم سے لیس ہے۔ اس میں 12 میگا پکسل، f/1.7 رئیر کیمرہ اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔
نوٹ 8 سام سنگ کا فلیگ شپ فون ایس پین ٹیکنالوجی اور انفنٹی ڈسپلے کا حامل ہے جو صارفین کو انتہائی متاثر کن انداز میں تخلیقی اظہار اور نئے آئیڈیاز پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس میں 6.3 انچ کواڈ ایچ ڈی پلس (2960x1440) سپر ایمولڈ ڈسپلے، 10nm اوکٹا کور Exynos 8895 پروسیسر، 6 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل سٹوریج (قابل توسیع) ہے۔ یہ ڈیوائس او آئی ایس اور وائیڈ اینگل f/1.7 کے ساتھ ڈوئل 12 میگا پکسل بیک کیمرہ اور f/2.4، 8MP، F/1.7 فرنٹ کیمرہ سے لیس ہے۔ اس ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم اور 3300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔
تاریخ اشاعت: 2017-10-27

More Technology Articles