چین میں دنیا کا سب سے پتلی سکرین کاLCD ٹی وی ایجاد، ٹی وی پینل کی کل موٹائی 5.9ملی میٹر ہے

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء)چین نے دنیا کا سب سے پتلی سکرین کاLCD ٹی وی ایجاد کر لیا، سمارٹ ٹی وی کی پینل موٹائی 5.9ملی میٹر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ڈویلپرز نے دنیا کا سب سے سلم سمارٹ LCDٹی وی ایجاد کر لیا ہے۔ یہ آئی فون 8سے زیادہ پتلے پینل کا حامل ٹی وی بتایا گیا ہے۔ اس سمارٹ ٹی وی کی پینل موٹائی 5.9ملی میٹر ہے۔اس سیٹ میں منفرد اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ سکرین کی موٹائی میں حد درجہ کمی نے اس ٹی وی کو وزن میں بھی انتہائی کم کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-28

More Technology Articles