چوتھی ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس چین میں 3 دسمبر سے شروع ہو گی

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) چوتھی ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ چوتھی ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 3 تا 5 دسمبرچین کے مشرقی صوبے جے جانگ کے قصبے ووجن میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

چینی خبر رسان ادارے کے مطابق موجودہ کانفرنس کا موضوع ڈیجیٹل معیشت شراکت داری، انٹرنیٹ پر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے تعاون ہے۔

متعلقہ ممالک کے حکومتی ، بین الاقوامی تنظیموں ، صنعتی و کاروباری اداروں ، اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریںگے۔شرکاء ڈیجیٹل معیشت ، تازہ ترین مہارتوں، انٹرنیٹ کے انتظام و انصرام سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کریںگے۔ موجودہ کانفرنس میں انٹرنیٹ کے شعبے میں جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی کی نمائش بھی منعقد ہوگی۔
تاریخ اشاعت: 2017-11-07

More Technology Articles