سمارٹ فون کا انتخاب آسان بن گیا

سان فرانسسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین سمارٹ فونز کے فیچرز کا باہمی تقابل کر کے یہ جان سکیں گے کہ کون سا سمارٹ فون زیادہ بہتر ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ اس فیچر میں سمارٹ فون کی تفصیلات کو آمنے سامنے چارٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا تاکہ صارفین باآسانی جان سکیں کہ ان کی ضرورت پر کونسا موبائل پورا اترتا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارف کو گوگل کے سرچ ٹیب میں دونوں سمارٹ فونز کا نام ڈالنا ہوگا اور ان کے درمیان وی ایس (ورسز) لکھنا ہو گا جس کے بعد گوگل فوراً تقابلی جائزہ پیش کر دے گا اور صارفین کے لئے سمارٹ فون کا انتخاب آسان ہو جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2017-11-09

More Technology Articles