لندن میں بسوں کا ایندھن قہوے سے تیار کیا جائیگا

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں بسوں کا ایندھن قہوے سے تیار کیا جائیگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں قہوے کے تل چھٹ سے حاصل کردہ 6 ہزار ٹن لیٹر تیل کو بسوں کے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جائیگا، قہوے سے تیل حاصل کرنے کے لیے 4 برسوں سے کام کرنے والے بائیو بین گروپ کو رائل ڈچ شیل کا تعاون حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بائیو بین کے مطابق لندن میں فی کس 2 کپ قہوے کے ساتھ شہر نہ قہوے کے تل چھٹ کی سالانہ مقدار 2 لاکھ ٹن ہے۔ یہ فرم لندن کی کافی شاپس کے تل چھٹ کو جمع کرتے ہوئے اس سے تیل حاصل کرتی ہے جسے بائیو ایندھن تیار کرنے والی آرگنٹ انرجی فیکٹری کے سپرد کیا جاتا ہے۔ اس آخری مرحلے کی تکمیل پر حاصل کردہ آمیزے کا 80 فیصد ڈیزل جبکہ باقی ماندہ 20 فیصد بائیو ایندھن پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ عمل کاربن گیسوں کے اخراج میں 10 تا 15 فیصد کی کمی بھی لاتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2017-11-21

More Technology Articles