چین میں سوشل میڈیا میں بھی امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا
سوشل میڈیا اور گیمنگ کی بڑی کمپنی ٹینسینٹ نے امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی فیس بک کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑ دیا
(جاری ہے)
ٹینسینٹ کے مقبول ویڈیو چیٹ فون پلیٹ فارم پر تقریباً ایک ارب صارفین ہیں جہاں لوگ آپس میں باتیں کر سکتے ہیں، تصاویر شیئر کر سکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں، پیسے منتقل کر سکتے ہیں اور مختلف قسم کی خدمات کے لیے رقم کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
چین میں فون کی اس لازمی ایپ نے ٹیکنالوجی کی صنعت میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ میڈیا اور اشاعتی شعبے بھی اس تبدیلی کو دیکھ رہے ہیں کہ چین میں صارفین ان کی چیزیں کس طرح حاصل کر رہے ہیں اور ان کے لیے کس طرح رقم ادا کر رہے ہیں۔ٹینسینٹ نے رواں سال اپنے پبلشنگ کے شعبے کو ہانگ کانگ کے سٹاک ایکسچینج میں ایک الگ اکائی کے طور پر رجسٹر کرایا تھا۔ اس سے قبل گذشتہ سال ہانگ کانگ کے نیم خودمختار سٹاک ایکسچینج میں اس کمپنی کی لسٹنگ کے بعد وہاں پیسے کی گردش میں تیزی آئی تھی۔ ٹینسینٹ کا وی چیٹ ملائشیا میں اپنے پاؤں پھیلا رہا ہے۔ کمپنی کے سینیئر نائب صدر ایس وائی لاؤ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹینسینٹ نے ملائشیا میں پیسے کے لین دین کے لیے لائسینس حاصل کر لیا ہے۔ایس وائی لاؤ نے کہا:ملائشیا حقیقتاً بہت وسیع بازار ہے کیونکہ وہاں وی چیٹ کے دو کروڑ صارفین ہیں، وہاں بہت امکانات ہیں اور وہاں کے بازار میں چینی مصنوعات کے لیے گرمجوشی پائی جاتی ہے۔'مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قدم سے ٹینسینٹ اور اس کے چینی حریف علی بابا کے درمیان مقابلہ تیز ہو گیا ہے کیونکہ جنوب مشرقی ایشیا میں 60 کروڑ افراد آباد ہیں اور بعض ممالک کی معیشت تیزی سے ترقی پزیر ہے۔۔More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry