چین کی سوشل نیٹ ورک حصص میں امریکہ پر برتری

چینی سوشل نیٹ ورک سائٹ ٹینسینٹ دنیا کی 5بڑی کمپنیوں کی فہرست میں شامل

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء)چین سوشل نیٹ ورک حصص میں امریکہ سے بازی لے گیا، چینی سوشل نیٹ ورک ٹینسینٹ نے امریکی سوشل نیٹ سائٹ فیس بک کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اپنی اجارہ داری قائم کر لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں سوشل میڈیا اور گیمنگ کی کمپنی ٹینسینٹ نے دنیا بھر میں مقبول امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی ’فیس بک‘کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑدیاہے۔
ٹینسینٹ دنیا کی 5 سب سے بڑی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ہانک کانگ میں شیئربازار میں حصص کی فروخت میں ٹینسینٹ کی قیمت دوگنی ہوکر531 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیس بک کی مالیت 529 ارب ڈالرز رہی۔ کمپنی کی آمدنی ماہرین کی امیدوں سے زیادہ رہی ہے۔ تاہم ابھی ٹینسینٹ اس شعبے کی کنگ کمپنی’ایپل‘سے بہت پیچھے ہے۔ حصص بازار میں ’ایپل’کمپنی کی آمدن 873 ارب امریکی ڈالرز ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے دنیا بھر میں قبضہ جمایا ہوا ہے تاہم اب فیس بک کا یہ اعزاز چائنیز کمپنی ٹینسینٹ نے توڑدیاہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-22

More Technology Articles