واٹس ایپ گروپ میں ایڈمن کی منظوری کے بغیر کوئی صارف پوسٹ شیئر نہیں کرسکے گا، نیا فیچر جلد آئیگا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء)دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ایک ارب تیس کروڑ سے زائد ہے اور ان میں سے بھی بیشتر افراد گروپس میں چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔تاہم اب واٹس ایپ میں گروپ چیٹ کیلئے نیا فیچر سامنے آنے والا ہے ۔ ریسٹریکٹڈ گروپس نامی اس فیچر کے ذریعے گروپ کے صارفین کو چیٹ کا حصہ بننے سے روکا جاسکے گا اور ایڈمن کی منظوری کے بغیر کوئی میسج اس گروپ کا حصہ نہیں بن سکے گا۔
آسان الفاظ میں اب گروپ میں شامل صارفین صرف پیغامات پڑھ سکیں گے اور اگر وہ جواب دینا چاہتے ہیں تو وہ ایڈمن کی منظوری کے بغیر اس گروپ میں پوسٹ نہیں ہوسکے گا۔ اس فیچر کے لیے سیٹنگز تک رسائی بھی صرف گروپ ایڈمن کو ہی ہوگی جو چاہے تو تمام چیٹ فنکشن کو دیگر صارفین کے لیے ڈس ایبل کرسکے گا جبکہ خود پیغامات بھیج سکے گا۔

(جاری ہے)

اگر کوئی صارف جواب دینا چاہے گا تو اسے میسج ایڈمن بٹن پر کلک کرنا ہوگا جو ایڈمن کی منظوری کے بعد ہی دیگر گروپ صارفین تک پہنچ سکے گا۔

یہ غیرمعمولی فیچر اس وقت واٹس ایپ کے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ اور ہاں اس فیچر کے تحت ہر 72 گھنٹے بعد دیگر صارفین کی زبان بندی کے لیے سیٹنگز کا اپلائی کرنا ہوگا۔ آپ یہ فیچر آزمانا چاہے تو یہاں واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر سائن اپ ہوسکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2017-12-04

More Technology Articles