ایپل نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے ذریعے خریداری اور رقم ٹرانسفر یا وصول کرنے کی سہولت متعارف کرادی

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) ایپل نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے ذریعے خریداری اور رقم ٹرانسفر یا وصول کرنے کی محفوظ سہولت متعارف کرادی۔ایپل کمپنی کے مطابق یہ نئی سہولت آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت صارفین اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے آسانی اور تیزی کے ساتھ رقم بھیج یا وصول کرسکتے ہیں جب کہ یہ طریقہ کار دیگر ای پیمنٹس کی بہ نسبت زیادہ محفوظ ہے۔
ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس میں یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی، خریداری یا تحفہ ارسال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، ایک صارف کی جانب سے دوسرے صارف تک رقم کی وصولی یا ادائیگی کے لیے ’’ایپل پے ‘‘ انتہائی سادہ، آسان اور محفوظ طریقہ کار ہے، ایپل کے صارفین آئیمیسج کے ذریعے پہلے سے ہی اپنے دوست احباب سے رابطے میں رہتے ہیں اب بات چیت کے ساتھ ساتھ انہیں ادائیگی اور وصولی کی سہولت بھی آئییسج میں فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق صارفین اپنے فون پر لفظ ’’ SIRI‘‘ بول کر کسی صارف کا نام اور ر قم بتا کر وائس کی سہولت کے ساتھ بھی یہ ادائیگی کرسکتے ہیں، صارف اپنے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی انٹری بھی ایپل پے میں کرسکتے ہیں جس کے بعد انہیں ای پیمنٹ کے لیے کسی بھی اپیلی کیشن کو انسٹال کرنے یا کوئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ۔
تاریخ اشاعت: 2017-12-12

More Technology Articles