برطانوی کمپنی ’’اسوس‘‘ کا نیا سمارٹ فون ’’زین فون میکس ایم 1‘‘ متعارف

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء)برطانوی کمپنی ’’اسوس‘‘ نے نیا سمارٹ فون ’’زین فون میکس ایم 1‘‘ متعارف کرا یا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سمارٹ فون میں 5.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے اور 83 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ فون کو اسنیپ ڈریگن 425 اور اسنیپ ڈریگن 430 کے 2 پروسیسر آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔

سٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آٹو فوکس کے ساتھ 13 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ سمارٹ فون کو کالے ، سنہری اور سرخ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-03-03

More Technology Articles