چین کا پہلا خلائی اسٹیشن جلد زمین پر گرے گا

ملبہ چند سو کلو میٹر کے اندر پھیل جائیگا جنوبی چین میں گرنے کے زیادہ امکانات ہیں

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2018ء)چین کا پہلا خلائی اسٹیشن ایک ہفتے میں زمین پر آگرے گا۔تاہم ابھی سائنسدان یہ پیشین گوئی نہیں کرسکے کہ8.5ٹن وزنی یہ اسٹیشن کس جگہ گرے گا۔ ایک امریکی ایرو سپیس کارپوریشن کا خیال ہے کہ چین کا پہلا خلائی اسٹیشن تیان گان ۔1اپریل کے پہلے ہفتے میں ماحول میں دوبارہ داخل ہوگا۔اور یہ 24مارچ سے 19اپریل کے درمیان زمین پر آئے گا۔
امریکی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق2016میں چین نے یہ کہا تھا کہ تیان گان ۔

(جاری ہے)

1 کا کنڑول کھوچکے ہیں۔ ایرو سپیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے۔ کہ سپیس اسٹیشن کے ملبے سے کچھ مواد دوبارہ ماحول میں داخل ہوجائے اور زمین پر آگرے اگر ایسا ہوتا ہے۔ تو اس کا ملبہ چند سو کلو میٹر کے اندر پھیل جائیگا۔ملبہ جنوبی چین میں گرنے کے زیادہ امکانات ہیں۔تاہم ابھی قطعی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔تیان گان۔1 2011میں لانچ کی گئی تھی۔اور اسے انسانی اور غیر انسانی مشن کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔چین کی پہلی خاتون خلاء باز لیویانگ 2012میں خلائی اسٹیشن میں پہنچی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-06

More Technology Articles