نوکیا 9 کی بنیادی تفصیلات جاری

ہلسنکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء)نوکیا کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگرس میں چار نئے اسمارٹ فون متعارف کے بعد ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

فن لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کے نئے اسمارٹ فون نوکیا 9 کی بنیادی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کا ڈسپلے 5.7 انچ کا ہو گا۔ اسمارٹ فون کا کیمرا نوکیا 8 پرو کے کیمرے کی نسبت زیادہ طاقتور اور جدت لیے ہوگا۔ سکیورٹی کے لیے اسمارٹ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر دیا جائے گا۔ یہ کمپنی کا مہنگا اسمارٹ فون ہوگا اور اسکی قیمت گیلیکسی ایس 9 پلس کے مقابلے میں رکھی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-08

More Technology Articles