ایل جی کمپنی نے 2018 کے لئے ٹیلی ویژن لائن اپ کا اعلان کردیا

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) الیکٹرانک کمپنی ایل جی نے سال 2018 کے لیے او ایل ای ڈی اور سوپر الٹرا ایچ ڈی ماڈلز کے ٹی وی لائن اپ کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی ٹیلی ویژن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی تھن کیو اور الفا پروسیسر دیا جائے گا۔ او ایل ای ڈی ٹیلیویژن رینج میں 10 ماڈل جبکہ سپر الٹرا ایچ ڈی رینج میں 9 نئے ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

او ایل ای ڈی ٹیلی ویژن رینج میں ڈولبائے ایٹموس آڈیو ٹیکنالوجی دی جائے گی اور اس کا ڈسپلے سائز 55انچ سے 77 انچ ہو گا۔سوپر الٹرا ایچ ڈی ٹی وی کے ڈسپلے میں میں نینو سیل اور بیک لائٹنگ فیچر استعمال ہوں گے۔ اس کا ڈسپلے سائز 49 انچ سے 77 انچ کے درمیان ہوگا۔ ٹیلی ویژن میں موجود آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے اسے گھر میں موجود دیگر ڈیوائسز مثلا اسمارٹ لائٹ اور ویکیوم کلینرز وغیرہ سے منسلک کیا جا سکے گا۔ دونوں ٹیلی ویژن ایچ ڈی آر کانٹینٹ کو سپورٹ کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہوں گے۔
تاریخ اشاعت: 2018-03-08

More Technology Articles