سام سنگ کا اے سیریز میں دو نئے سمارٹ فونز ’’اے 6 اور اے 6 پلس‘‘ کا اضافے کا منصوبہ

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء)جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے اے سیریز میں دو نئے سمارٹ فونز ’’اے 6 اور اے 6 پلس‘‘ کا اضافے کا منصوبہ بنالیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سام سنگ نے اپنی اے سیریز میں دو نئے سمارٹ فونز کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے جن کے کوڈ نیم اور پروسیسرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاریکردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گیلکسی اے 6 میں ایکسینوس 7870 پروسیسر دیا جائے گا جبکہ اے 6 پلس میں اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر دیا جائے گا۔پلس ماڈل میں 4 جی بی ریم شامل ہوگا۔ دونوں اسمارٹ فونز اینڈرائیڈ اوریو ا?پریٹنگ سسٹم کے تحت کام کریں گے۔جے سیریز کے برعکس اے سیریز کے ان اسمارٹ فونز میں انفنیٹی ڈسپلے دیا جائے گا۔ اسمارٹ فونز سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-03-17

More Technology Articles