اوریکل نے ملازمین کی کارکردگی بڑھانے میں معاون جدید اوریکل ایچ سی ایم کلائوڈ متعارف کرادی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) اوریکل نے ملازمین کی کارکردگی بڑھانے میں معاون جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس خصوصیات کے ساتھ اوریکل ہیومن کیپیٹل مینجمنٹ (ایچ سی ایم) کلائوڈ متعارف کرادیا ہے۔ یہ کلائوڈ ایپلی کیشن ملازمین کے انتظام کو بہتر بنانے، ان کی بھرتی اور ان کی کاروباری و پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ملازمین کو وہ تمام معلومات فراہم کرتی ہے جو ان کے کام میں مہارت پیدا کرسکے۔
ملازمین پر بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانے کے لیے ایچ آر پروفیشنلز کو نئی حکمت عملیوں اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملازمین کی بھرتی، ان کی تربیت اور ان کی ملازمتیں برقرار رکھنے جیسے چیلنجز سے نمٹ سکیں اور ان کے اخراجات بھی کم کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

اوریکل کا جدید ہیومن کیپیٹل مینجمنٹ (ایچ سی ایم) کلائوڈ ان تمام امور کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے زیادہ بہترین اور پائیدار حل فراہم کرتا ہے۔

اس طرح ورک فورس کی بدلتی ضروریات کے چیلنج باآسانی پورے کئے جاسکتے ہیں۔ یہ سلوشن اس کے علاوہ ٹیلنٹ مینجمنٹ، افرادی قوت کے دیگر مسائل، ان کی کارکردگی بڑھانے کے ساتھ ان کے آپس کے رابطے بھی آسان بناتا ہے اور وہ کسی بھی ڈیوائس کے ذریعے ان کے اشتراک، ان کی ملازمت کے امور ہر جگہ اور ہر وقت انجام دینے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔سینئر نائب صدر ایچ سی ایم ڈیویلپمنٹ اوریکل کرس لیون نے کہا کہ اب ہم کاروباری ایپلی کیشنز کے ذریعے وہ تمام خدمات اور سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں جو ہم ذاتی زندگی میں استعمال کرتے ہیں ۔
اوریکل کی جدید پیشکش ایچ سی ایم کلائوڈ سے ہم ملازمین کو آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ انہیں سہولت فراہم کرتے ہیں جن سے وہ سیکورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر اہم کاروباری ایپلی کیشنز کی کارکردگی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کی خصوصیات کے ساتھ ایچ آر ایپلی کیشنز کسی بھی ڈیوائس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیںاورکام کو زیادہ آسانی اور تیزی سے انجام دینے میں مدد دیتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-03-21

More Technology Articles