چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر کو متعارف کروادیا گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء)چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر کو متعارف کروادیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پہلی تھری ڈی اے سے چلنے والی نیوز اینکر متعارف کروادی۔

(جاری ہے)

یہ تھری ڈی اینکر اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جو آسانی سے گھوم سکتی ہے اور چہرے کے پیچیدہ تاثرات بھی ڈسپلے کرسکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وہ مختلف منظر ناموں کے مطابق اپنے لباس اور بالوں کی طرز میں بھی تبدیلی لاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مستقبل میں مزید خبروں کے منظر ناموں کو پیش کیا جائے گا، ورچوئل ویمن رپورٹر نے کہا کہ میرے تاثرات اور نقل و حرکت کو بہتر اور اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2020-05-22

More Technology Articles