ٹویٹر نے ٹرمپ کے ایک اور ٹویٹ کو اشتعال انگیز قرار دے دیا

جہاں لوٹ مار ہوتی ہے وہاں گولی بھی چلتی ہے کے ٹوئیٹ پر ٹویٹر نے اشتعال انگیزی کا لیبل لگا دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) ٹویٹر نے ٹرمپ کے ایک اور ٹویٹ کو اشتعال انگیز قرار دے دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹویٹر نے ٹرمپ کے ایک اور ٹویٹ کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جہاں لوٹ مار ہوتی ہے وہاں گولی بھی چلتی ہے، ٹویٹر نے اس ٹویٹ پر اشتعال انگیزی کا لیبل لگا دیا، بعد ازاں یہی ٹویٹ وائٹ ہاؤس کے ہینڈل سے دوبارہ جاری ہوا تو ٹویٹر نے اس کو بھی اشتعال انگیزقرار دے کر چھپا دیا۔

تاریخ اشاعت: 2020-05-30

More Technology Articles