پی آئی ٹی بی اور کوکیئر کے مابین کورونا پھیلاؤ روکنے سے متعلق ایپ بنانے کا معاہدہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2020ء) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور کوکیئر کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور سی ای او ’چیتے‘ ماجد خان نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف ودیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ ایم او یو کے مطابق کوروناکے تدارک اور آگاہی کیلئے کوکیئر ایپ لانچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین اظفر منظور کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کرونا سے بچاؤ کیلئے وضع کی گئی یہ ایپ مختلف خدمات پر مشتمل ہو گی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ ایپ کو اینڈرائڈ اور ایپل پلیٹ فارم پر دستیابی میں معاونت کریگا۔ سی ای او ماجد خان کا کہنا تھا کہ ایپ پر عوام کو کورونا بارے تازہ ترین اعداد و شمار‘کرونا علامات‘بچاؤ سے متعلق ہدایات‘ٹیلی ہیلتھ‘ ادویات کی گھروں تک فراہمی اورکرونا ٹیسٹ سے متعلق ضروری معلومات اور خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔ ایپ انگریزی اور اردو زبان میں مفت دستیاب ہو گی۔
تاریخ اشاعت: 2020-06-11

More Technology Articles