پی آئی ٹی بی نے ای ٹرانسفر و پوسٹنگ ماڈیول فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیونشنز (کینٹ اینڈ گیریژنز) کے حوالے کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای ٹرانسفر اور پوسٹنگ ماڈیول فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیونشنز (کینٹ اینڈ گیریژنز) کے حوالے کر دیا ہے۔ فی الوقت یہ ماڈیول جانچ کے مرحلے میں ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹنگ کے بعد اسے وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں (کینٹ اینڈ گیریژنز) میں اسی ماہ پوسٹنگ و ٹرانسفرزکیلئے مکمل طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔ سینیارٹی سے متعلقہ امور کے حل اور  پالیسیوں کے نفاذ کے علاوہ یہ ماڈیول اداروں میں پیپر لیس نظام  اور ای گورننس کے فروغ کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2021-03-09

More Technology Articles