انٹرنیٹ سے آمدن کمانے کی تربیت کیلئے ای روزگار پروگرام کے نئے مرحلے کا جلد آغاز

ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز و  سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے وضع کردہ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ کی اہلیت کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال ہے جبکہ کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز رکھی گئی ہے۔ امیدوار ٹیکنیکل، نان ٹیکنیکل اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ای روزگار مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 3 مراکز لاہور میں فعال ہیں۔ ای روزگار سے تربیت لینے والے طلباء انٹرنیٹ سے اب تک 2 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2021-04-19

More Technology Articles