عارف علوی سے ہواوے مشرق وسطی کے نائب صدر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہواوے وزارت آئی ٹی کی شراکت سے 1000 سرکاری عہدیداروں کو آئی سی ٹی کی تربیت فراہم کریگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 4 مئی2021ء) ہواوے وزارت آئی ٹی کی شراکت سے 1000 سرکاری عہدیداروں کو آئی سی ٹی تربیت فراہم کریگا ۔اس سلسلے میں ہو اوے مشرق وسطی کے نائب صدر مسٹر اسپیسلی نے وفد کے ہمراہ ایو ان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔مسٹر اسپیسلی نے پاکستان میں آئی ٹی ہنر کو فروغ دینے میں اپنی تنظیم کے کردار کے بارے میں صدر کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔
اس مو قع پر اجلاس بھی منعقد کیا گیا  جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔صدر عارف علوی نے کام اور خدمات کی فراہمی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے علمی معیشت کو فروغ دینے اور سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو بے پناہ صلاحیتوں اور وسائل سے نوازا گیا ، حکومت اس صلاحیت کو درست سمت میں لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم / او آئی ٹی اینڈ ٹی ایکشن پلان تیار کرنے کیساتھ سرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت ، کلاڈ ٹیکنالوجی ، بگ ڈیٹا ، بلاکچین ، نیورل نیٹ ورکس اور مواصلاتی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں تربیت دینے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کرنے کے لئے ٹائم لائنز طے کی جائیں۔اجلاس کے دوران ہواوے پاکستان کے سی ای او مسٹر مارک مینگ نے کہا کہ ہواوے پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام تشکیل دے گا جس سے ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھایا جاسکے۔
ہواوے ترقی اور جدت کی نئی راہیں کھولتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی حمایت کرتا رہے گا۔مسٹر اسپیسلی نے اجلاس کو بتایا کہ ہواوے نے6ملین خرچ کرنے کے علاوہ   2018سے 2020تک  10,000ملازمتیں فراہم کرکے حکومت کو 120 ملین ڈالر ٹیکس ادا کیا ۔انہوں نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ سرکاری عہدیداروں کو رجسٹریشن اور تربیتی پروگراموں کے لئے اندراج کیا جائے گا جو حوثی ماہرین کے ذریعہ کئے جائیں گے۔
اجلاس میں سیکرٹر ی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود ، سیکرٹری میس او فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ مسز فرح حامد ، ایڈیشنل سیکرٹری میس او آئی ٹی اینڈ ٹی مسٹر علی شیر محسود ، ہواوے پاکستان کے سی ای او مسٹر مارک مینگ نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مسٹر اسپیسلی نے صدر کو پاکستان میں آئی سی ٹی سیکٹر کی ترقی کی کوششوں پر ایوارڈ پیش کیا۔
تاریخ اشاعت: 2021-05-04

More Technology Articles